(24 نیوز) پی ٹی وی بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ایم ڈی پی ٹی وی کو دس دنوں کےلئے معطل کر دیا۔ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات شاہراہ شاہد کو قائمقام ایم ڈی پی ٹی وی تعینات۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی وی بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ایم ڈی پی ٹی وی کو دس دنوں کے لئے معطل کر دیا ہے۔ پی ٹی وی بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ایم ڈی پی ٹی وی کے خلاف کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر انکوائری کا حکم بھی دے دیا۔ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات شاہراہ شاہد کو قائمقام ایم ڈی پی ٹی وی تعینات کر دیا گیا ہے۔ایم ڈی پی ٹی وی عامر منظور نے گزشتہ روز مختلف افسران کے تبادلے کئےتھے، ڈائریکٹر سپورٹس نعمان حامد نیاز کو ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن کا اضافی چارج بھی دیا تھا۔