(24 نیوز)لاہور سیالکوٹ موٹروے کو دھند کے باعث بندکردیاگیا،شکرگڑھ شہر اور گردونواح میں دھند سے حد نگاہ انتہائی کم ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور سیالکوٹ موٹروے پر حد نگاہ 50 میٹر سے کم رہ گئی جس پر موٹروے کو ٹریفک کیلئے بند کردیاگیا، ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی نے کہاہے کہ موٹروے مسافروں کی حفاظت کیلئے بند کی گئی ہے،مسافر دھند میں لاہور سیالکوٹ موٹروے پر سفر سے پرہیز کریں،ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی محمد زکریاکاکہناہے کہ لاہور سیالکوٹ موٹروے پر سفر کرنے سے پہلے 1124 پر کال کر کے دھند کی صورت حال کا پتہ کر لیں۔
دوسری جانب شکرگڑھ شہر اور گردونواح میں دھند سے حد نگاہ انتہائی کم ہوگئی،مارکیٹوں ،بازاروں اور راستوں میں ہر طرف دھند کے مناظر ہیں،ریبہ سے قاسم پورہ اور نورکوٹ، چھمال کے راستوں پر چلنے والی گاڑیوں کو مشکلاٹ کا سامناہے۔
لاہور سیالکوٹ موٹروے دھند کے باعث بند
Jan 01, 2021 | 18:56:PM