(24 نیوز)نئے سال کے موقع پر پاکستانی کمیونٹی کے رہنما خرم خان نے پیس لیب کے بانی فادر منٹوف کے ہمراہ مالٹا میں بھی پاکستانی پرچم لہرا دیا۔
تفصیلات کے مطابق سال نو کے آغاز پر پیس لیپ مالٹا میں پہلی دفعہ پاکستانی پرچم لہرا دیا گیا ۔ پاکستانی کمیونٹی کے رہنما خرم خان نے پیس لیب کے بانی فادر منٹوف کے ہمراہ پرچم لہرایا۔پاکستانی کمیونٹی کے رہنما خرم خان کا تعلق چنیوٹ سے ہے ۔پیس لیب کے بانی فادر منٹوف مالٹا کے پرائم منسٹر کے بھائی ہیں۔
نئے سال کے موضع پر فادر منٹوف نے پاکستانی کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا۔ فادر منٹوف نے مزید کہا کہ مالٹا کی ائیر لائن بنانے میں پاکستانی گورنمنٹ نے بہت مدد کی تھی۔قومی ایئرلائن پی آئی اے نے مالٹا کو 3 جہاز دیئے اور پائلٹس کو جہاز اڑانا بھی سکھایا تھا۔یاد رہے کہ خرم خان انسانیت کی خدمت کرتے ہوئے بہت سارے اداروں کی طرف سے ایوارڈ بھی لے چکے ہیں۔