ڈبلیو ایچ او نے بائیو این ٹیک اور فائزر ویکسین کے استعمال کی منظوری دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ڈبلیوایچ اونے بائیواین ٹیک اورفائزرکی ویکسین کے استعمال کی منظوری دےدی، چین نے بھی سائنوفام ویکسین کی ملک میں منظوری دیتے ہوئے تمام شہریوں کومفت ویکسین لگوانے کااعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق دنیابھرمیں کوروناکےخلاف جنگ جاری ہے،متعدد ممالک میں فائزراور بائیو این ٹیک کی کورونا ویکسین کی منظوری کے بعد عالمی ادارہ صحت نے بھی اس کے استعمال کی اجازت دےدی ہے،ڈبلیوایچ او کے مطابق ویکسین صحت کی حفاظت اور اپنے موثر ہونے سے متعلق تمام لازمی شرائط پورا کرتی ہے۔
دوسری جانب چین نے بھی اپنی بنائی ہوئی کوروناویکسین سینوفام کے استعمال کی اجازت دےدی، ویکسین ٹرائلزمیں کوروناکےخلاف 79 فیصد تک موثرثابت ہوئی ہے،چین کے قومی صحت کمیشن نے تمام شہریوں کومفت ویکسین لگانے کااعلان کردیا۔
برطانیہ سے شروع ہونے والا نیاکوروناوائرس چین بھی پہنچ گیا، برطانیہ سے واپس لوٹنے والی 23 سالہ طالبہ میں نئے وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ جس کے بعد اسے قرنطینہ کردیاگیا۔