وزیر اعظم کا دورہ ترنول پناہ گاہ،مستحق افراد کیساتھ شام گزاری

Jan 01, 2021 | 19:39:PM
وزیر اعظم کا دورہ ترنول پناہ گاہ،مستحق افراد کیساتھ شام گزاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیر اعظم عمران خان نے ترنول پناہ گاہ کا دورہ کیااور سال نو کی پہلی شام پناہ گاہ میں غریب اور مستحق افراد کے ساتھ گزاری۔
اس موقع پر معاون خصوصی برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر، ایم ڈی بیت المال عون عباس بپی اور ترکی کے سفیر احسان مصطفی یرداکول بھی موجود تھے۔ وزیر اعظم نے محکمہ بیت المال اور ترکی کی وزارت ثقافت اور سیاحت کے اشتراک سے ترنول اسلام آباد میں 100 بستروں پر مشتمل پناہ گاہ کا افتتاح کیا، پناہ گاہ میں ناشتہ اور رات کا کھانا بھی فراہم کیا جائے گا، پناہ گاہ میں خواتین کیلئے خصوصی طور پر علیحدہ 10 بستروں کا انتظام بھی کیا گیا ہے، ترنول پناہ گاہ کے قیام کے بعد اسلام آباد میں پناہ گاہوں کی تعداد مجموعی طور پر 5 ہو گئی ہے۔
 وزیر اعظم نے پناہ گاہ میں موجود EZ Shifa کی طرف سے ٹیلی ہیلتھ کائیوسک کا بھی دورہ کیا جس کے بارے وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ یہاں موجود ڈاکٹرز مریضوں کے مفت طبی معائنے کیلئے دنیا بھر میں موجود 500 سے زائد ڈکٹرز کی نگرانی میں طبی مشورے فراہم کر سکیں گے، اس موقع پر وزیر اعظم نے پناہ گاہ کی رہائش کا دورہ بھی کیا اور مستحقین کے ساتھ کھانا بھی کھایا۔