(24 نیوز)غریب کی سواری ہوئی اور بھی مہنگی ،عوامی سواری موٹرسائیکل کی قیمتوں میں 1600سے 2000روپے تک اضافہ ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق نوجوانوں کا فیورٹ ہنڈا125 ،2000روپے مزید مہنگا ہوگیا 70سی سی موٹربائیک بھی 1600روپے تک مہنگی کردی گئی۔ ہنڈا کمپنی نے قیمتوں میں اضافے کا اطلاق کردیا ،تاجران کاکہنا ہے کہ سٹیل، ایلومینئم اوردیگر خام کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ سے بائیکس مہنگی ہوئیں ۔
ہنڈا کمپنی نے موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
Jan 01, 2021 | 19:57:PM