سنی جماعتوں نے چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کی تعیناتی مسترد کردی

Jan 01, 2021 | 20:05:PM
 سنی جماعتوں نے چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کی تعیناتی مسترد کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پیر محفوظ مشہدی کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازم اور درباری مولوی عبدالخبیر کی بطور چیئرمین رویت ہلال کمیٹی تعنیاتی منظور نہیں، اہل سنت عالم کو نامزد کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق جے یو پی کے مرکزی رہنما پیر محفوظ مشہدی کی زیر صدارت سنی تنظیموں کا اجلاس لاہور میں منعقد ہوا ۔پیر عرفان شاہ مشہدی، پیر اقبال شاہ، نصیر اویسی، اخلاق جلالی اور دیگر نے اجلاس میں شرکت کی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پیر محفوظ مشہدی نے کہا کہ ملک کی غالب اکثریت اہل سنت کے بجائے دوسرے فرقے کو عہدہ دیا گیا ہے  جو قابل قبول نہیں۔
مرکزی رہنما نے مزید کہا کہ تعینات شخص عہدے کی اہلیت نہیں رکھتا، سرکاری ملازم اور درباری مولوی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت مخصوص مسلک کی سرپرستی کر رہی ہے، اہل سنت کو دیوار سے لگایا جارہا ہے۔