جعلی نکاح ناموں کی روک تھام کیلئے میٹروپولیٹن کارپوریشن کا بڑا فیصلہ

Jan 01, 2021 | 20:23:PM
 جعلی نکاح ناموں کی روک تھام کیلئے میٹروپولیٹن کارپوریشن کا بڑا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)میٹرو پولیٹن کارپوریشن نے جعلی نکاح ناموں کی روک تھام کیلئے شہر کے رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ نکاح خوانوں کی ڈیٹا مرتب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق میٹروپولیٹن کارپوریشن کے پاس برتھ، ڈیتھ، میرج اور طلاق سرٹیفکیٹس کے ساتھ نکاح خوانوں کا بھی مکمل ریکارڈ ہو گا۔چیف کارپوریشن آفیسر شوکت علی نے ایم او ریگولیشن زبیر وٹو کو ٹاسک تفویض کردیا ۔تین روز میں زونل ڈپٹی ریگولیشن آفیسرز تفصیلات جمع کرانے کے پابند ہونگے۔
 شہر کے فیلڈ آفسزمیں نکاح خواں کا بائیو ڈیٹا ازسرنو مرتب کرناہوگا ۔رجسٹرڈاور غیر رجسٹرڈ نکاح خوانوں کی تعداد کا معاملہ صوبائی ایوان میں پہنچ گیا ۔پنجاب اسمبلی نے بھی رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ نکاح خوانوں کی تفصیلات طلب کررکھی ہیں۔ ایم او ریگولیشن زبیر وٹو شہر کے نو زونز کے ڈپٹی ریگولیشن آفیسرز کو فوری دیٹارتب کرنے ہدایت کردی۔
یاد رہے کہ رکن اسمبلی عائشہ اقبال کے لاہور سمیت صوبہ بھر کے رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ نکاح خوانوں کی تعداد سے متعلق سوال جمع کرا رکھاہے۔