پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کا پارٹنر سکولوں سے پیسے کمانے کا منصوبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن نے پارٹنر سکولوں سے کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ کے پرچوں کی ری چیکنگ فیس 10 ہزار روپے مقرر کر دی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کی پارنٹرسکولوں کو پرچوں کی ری چیکنگ کیلئے دس ہزار روپے فیس جمع کرانے کی ہدایت۔ سکولوں کو پرچوں کی ری چیکنگ کیلئے 10 ہزار روپے مالیت کا چیک 21 جنوری تک جمع کرانا ہوگا ۔کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ میں فیل ہونے والے سکولوں کی رجسٹریشن منسوخ ہوگی ۔پیف کی جانب سے سکولوں کے سربراہان کے نام مراسلہ جاری کر دیا ہے۔