(24 نیوز)مولانا طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ مندر پرحملہ کرنیوالوں سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کرتے ہیں، ملک بھر کی ہندو برادری کو مکمل تحفظ اور تعاون فراہم کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق مولانا طاہر اشرفی سے علماو مشائخ و مدارس عربیہ کے نمائندہ وفد کی ملاقات، علماو مشائخ کی جانب سے کرک میں مندر پر حملے کی شدید مذمت کی گئی اورحملہ آوروں سے مکمل لاتعلقی کا اعلان ملک بھر کی ہندو برادری کو مکمل تحفظ اور تعاون فراہم کرنیکا مطالبہ کیا گیا۔
ملاقات کے بعد جاری ہونے والا مشترکہ اعلامیہ پاکستان میں رہنے والے تمام غیر مسلموں کا تحفظ مسلمانوں اور ریاست کی ذمہ داری ہے،اعلامیہ وقف املاک بل کے حوالے سے تحفظات دور کرنے کیلئے سپیکر قومی اسمبلی اور علماو مشائخ سے رابطے میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ناموس رسالت کے قانون میں کوئی تبدیلی ہو رہی ہے اور نہ ہی کوئی ایسا کر سکتا ہے۔ موجودہ حکومت مدارس و مساجد کیلئے سہولیات پیدا کرنے کیلئے کوشاں ہے۔
مولانا طاہر اشرفی نے مزید کہا کہ مدارس کو 70سال کے بعد وزارت تعلیم کے ساتھ منسلک کرنا موجودہ حکومت کا کارنامہ ہے۔مدارس کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنے والے ناکام ہوں گے۔ مندر پر حملہ کرنے والوں نے دنیا بھر میں پاکستان اور اسلام کا نام بدنام کیا ہے۔ وزیر اعظم نے کرک مندر کے حوالے سے تمام ضروری اقدامات اٹھانے اور ہندو برادری کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کی ہے۔