(24 نیوز)پی ڈی ایم کے جاتی امرا اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ،طویل مشاورتی اجلاس میں سینیٹ الیکشن موضوع بحث رہا۔
ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم کو الیکشن میں حصہ لینے کیلئے راضی کرلیا ، پی ڈی ایم ضمنی انتخابات میں حصہ لے گی، سینیٹ الیکشن میں بھی حصہ لیا جائے،پیپلزپارٹی نے موقف اختیار کیا کہ حکومت کیلئے کوئی بھی سیاسی محاذ کھلا نہ چھوڑا جائے ۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو طویل بیٹھک میں پیپلزپارٹی نے قائل کرلیا،فرحت اللہ بابر نے پی ڈی ایم کو سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے پر بریفنگ دی،فضل الرحمان نے سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کیلئے اجلاس بلانے کی تجویزدی، پیپلزپارٹی کاکہناتھا کہ ہمیں ان ہاﺅس اور باہر دونوں جگہ سیاست کرنی چاہئے ۔
مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف نے پی ڈی ایم کو مشترکہ حکمت عملی پر عمل پیرا ہونے کی ہدایت کردی۔
پی ڈی ایم کے جاتی امرا اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
Jan 01, 2021 | 22:39:PM