پیپلز پارٹی کا موقف پی ڈی ایم کو لے ڈوبا، فردوس عاشق

Jan 01, 2021 | 22:59:PM
 پیپلز پارٹی کا موقف پی ڈی ایم کو لے ڈوبا، فردوس عاشق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم والے استعفوں کا شاپر بھر کر اجلاس میں آئے تھے لیکن مولانا فضل الرحمان ایک دفعہ پھر استعفوں کی تاریخ بتانے میں ناکام ہوگئے۔ 

 وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جانب افواج پاکستان سے متعلق بیان کی شدید مذمت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے اپنے بیان سے بھارتی وزیراعظم مودی کو خوش کیا۔ کوئی بھی محب پاکستانی اپنے ملک کے خلاف بات نہیں کرتا۔ یہ لوگ کرپشن کو بچانے کے لئے بلیک میل کر رہے ہیں۔
ڈاکٹر فردوس عاشق نے کہا کہ بیروز گاروں کا ٹولا آج جاتی امرا میں عوام کے خرچے سے کھابے کھا رہا تھا۔ پی ڈی ایم نے پاکستان کے ادارے افواج پاکستان کے خلاف بولا اور ملک کو کمزور کرنے کرنے کے لیے عمل دہرایا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آج مولانا کا بیانیہ دفن ہو گیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے لیڈرز نے اجلاس میں ہاں میں ہاں ملائی۔ پیپلز پارٹی کا جو موقف تھا، وہ پی ڈی ایم کو لے ڈوبا۔ آج پی ڈی ایم کی سیاست ختم ہو چکی ہے۔
 پی ڈی ایم کو صرف وہ پارلیمنٹ چاہیے جس میں یہ جیت کر جائیں۔ پی ڈی ایم کو حکومت کا مفاد اس لیے قبول نہیں کہ وہ ان کی سوچ کی عکاسی نہیں کرتا۔