بلال یاسین نے میو ہسپتال سے اپنا پہلا بیان جاری کر دیا

Jan 01, 2022 | 09:28:AM
بلال یاسین کا ہسپتال سے پہلا بیان، فائل فوٹو
کیپشن: بلال یاسین کا ہسپتال سے پہلا بیان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین کا قاتلانہ حملے کے بعد  پہلا بیان سامنے آگیا۔ 

تفصیلات کے مطابق ایم پی اے بلال یاسین نے میوہسپتال میں گفتگو  کرتے ہوئے بتایا کہ وہ معمول کے مطابق نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد اپنے حلقے میں گھوم رہے تھے  کہ اچانک 2 لوگ آئے ، وہ سمجھے کہ یہ پولیس والے ہیں ،انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں پتا تھا کہ وہ مجھے مارنے آئے ہیں۔

 واضح رہے لاہور کے موہنی روڈ پر موٹر سائیکل سوار 2 نامعلوم افراد نے رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے تھے۔انہیں زخمی حالت میں میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے پولیس کے مطابق بلال یاسین کو پیٹ میں دو گولیاں اور ٹانگ میں ایک گولی لگی ہے۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بلال یاسین کی حالت بظاہر خطرے سے باہر ہے لیکن آپریشن کے بعد ہی حتمی رائے دی جاسکتی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:    موبائل صارفین کیلئے اہم خبر۔100روپے کے لوڈ پر کتنا بیلنس ملے گا؟