(24نیوز)اومی کرون کیساتھ ساتھ کورونا نے بھی دوبارہ سر اٹھانا شروع کردیا، قطر میں کورونا کے پھیلاؤ کے باعث تعلیمی اداروں کو پھر بند کردیا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق قطر میں سکولوں اور ایلیمنٹری کلاسز میں تدریسی عمل معطل کردیا گیا ،قطر کی وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ سکولوں اور ایلیمنٹری کلاسز میں تدریسی عمل ایک ہفتے کیلئے معطل کیا گیا ہے۔ تعلیمی ادارے طلبا کیلئے آن لائن کلاسز کو یقینی بنائیں۔چاہتے ہیں کہ بچوں کا تدریسی عمل جاری رہے اس لئے والدین سے بھی گزارش ہے کہ گھروں میں بچوں کی تعلیم پر توجہ دیں۔
یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ کا نیا فیچر۔۔ گروپس سے تنگ صارفین کیلئے اہم خبر
دوسری جانب وزارت صحت کا کہنا ہے کہ قطر میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے 533 کیسز ریکارڈ ہوئے، قطر میں کورونا وائرس کے 4 ہزار 380 فعال کیسز ہیں ،اور 24 گھنٹوں میں کورونا سے ایک شخص جاں بحق ہوا ، قطر میں کورونا سےمجموعی طورپر 618 افراد ہلاک ہوچکےہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نہر سے ڈرم برآمد۔۔اندر کیا تھا؟۔حقیقت جان کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے