روہت شرما بھی آوٹ ۔۔بھارتی کرکٹ ٹیم کا کپتان پھر تبدیل 

Jan 01, 2022 | 10:27:AM

(ویب ڈیسک)جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز میں بھارتی کرکٹ ٹیم کا کپتان پھر تبدیل ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں:آسٹریلوی بلے باز لفٹ میں پھنس گئے۔۔پھر کیا ہوا؟؟
تفصیلات کے مطابق ون ڈے اور ٹی 20 ٹیم کے کپتان روہت شرما انجری کے باعث جنوبی افریقہ کے خلاف 3 میچز پر مشتمل ایک روزہ سیریز سے بھی باہر ہو گئے۔ ان کی جگہ کے ایل راہول کوکپتان مقرر کردیا گیا۔بی سی سی آئی کے مطابق روہت شرما اپنی انجری سے صحت یاب نہیں ہوسکے جس کے باعث وہ جنوبی افریقہ کے خلاف ایک روزہ سیریز کیلئے دستیاب نہیں ہو سکیں گے۔ روہت شرما کی غیر موجودگی میں کے ایل راہول 19 جنوری سے شروع ہونے والی سیریز میں ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ جسپریت بمرا کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ 
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی کا ایک اور اعزازکپتان بابر اعظم کے نام

مزیدخبریں