(ویب ڈیسک)کوروناوریکسین سے بچنے کیلئے ہیلتھ ورکر کو دیکھتے ہی بھارتی شہری درخت پر چڑھ گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔
یہ بھی پڑھیں:دلہا کو دیکھ کر دلہن بے قابو۔۔۔ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
تفصیلات کے مطابق گھر گھر کورونا ویکسین لگانے کیلئے ہیلتھ ورکر نے بھارت کے علاقے پڈوچیری کا دورہ کیا۔جب وہاں کے ایک شہری کو کورونا ویکسین لگوانے کیلئے کہا گیا تو پہلے تو اس نے کورونا ویکسین لگوانے سے انکار کیا جب ہیلتھ ورکر نے انہوں ویکسین لگوانے کیلئے اصرار کیا تو وہ یہ کہتے ہوئے درخت پر چڑھ گیا میں کورونا ویکسین نہیں لگواوں گا ۔آپ مجھے کوروناویکسین نہ لگائیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے وہ شخص درخت کی چوٹی پر چڑھ کے بیٹھ جاتا ہے ۔ لوگ اسے نیچے اترنے کا کہہ رہے ہیں مگروہ بار بار نیچے اترنے سے انکار کررہا ہے ۔وہاں پر موجود لوگوں نے اسے بتانے کی کوشش بھی کی کورونا ویکسین کا کوئی نقصان نہیں بلکہ یہ فائدہ مند ہے مگر وہ پھر بھی نیچے آنے انکار کرتا رہا ۔
آخر کار محکمہ صحت کے ارکان اس کے گھر چلے گئے تو وہ درخت سے نیچے اترا۔سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہورہی ہے لوگ اس پر طرح طرح کے کمنٹس کررہے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں چیتے نے سیاحوں سے بھری گاڑی کودانتوں سے کھینچ لیا, ویڈیو وائرل