بلیک بیری رکھنے والے صارفین کے لئے اہم خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)بلیک بیری بنانے والی کینیڈین سافٹ ویئرکمپنی نے اپنے پرانے موبائل فونز کےحوالے سے بڑا فیصلہ کرلیا ۔
بلیک بیری کے مطابق 4جنوری سے کمپنی پرانے موبائل فونز کے لیے اپنی سروسز ختم کردے گی۔ کمپنی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 4 جنوری سے، بلیک بیری 10 اور بلیک بیری 7.1 سافٹ ویئر یا اس سے پہلے کے فونز پر نیٹ ورکس یا وائی فائی کام نہیں کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: طلبا کے لئے اہم خبر۔۔ امتحانات کا شیڈول جاری
بلیک بیری کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ مزکورہ موبائل فونز اب ڈیٹا ،فون کال ، ٹیکسٹ میسجز بھیجنے یہاں تک کہ911 پر ہنگامی کال کرنے کے بھی قابل نہیں ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پٹرول کی قیمت میں پھر اضافہ۔۔نئی قیمت کیا؟
یاد رہے کہ 2013 میں کینیڈین کمپنی بلیک بیری نے (Research in MOtion) RIM کے ذریعے اس کے موبائل آپریٹنگ سسٹم کا آخری ورژن بلیک بیری 10 متعارف کروایا تھا تاہم RIM نے 2016 میں موبائل فون بنانا بند کیا اور اپنی توجہ بلیک بیری لمیٹڈ کے نام سے سکیورٹی سافٹ ویئر پر منتقل کر دی تھی۔