ماں نے تین بیٹیوں کے گلے کاٹ ڈالے۔وجہ کیا بنی؟

Jan 01, 2022 | 12:03:PM
ماں نے اپنی تین یبٹیوں کو مار ڈالا،فائل فوٹو
کیپشن: ماں نے اپنی تین یبٹیوں کو مار ڈالا،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)جہلم پنڈ دادن میں ماں نے 3 معصوم بچیوں کےگلے کاٹ کر خود کو آگ لگادی۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈ دادن خان میں انتہائی افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں نواحی گاؤں ہرن پور میں ماں نے اپنی 3 معصوم بچیوں کے تیز دھار آلے سے گلے کاٹ دیئے،تینوں بچیوں کے گلے کاٹنے کے بعد ماں نے اپنے آپ کو آگ لگالی جس سے وہ جھلس کر شدید زخمی ہوگئی۔

 واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، پولیس کے مطابق جاں بحق تینوں بچوں کی عمر زوئیہ 5، فائزہ 4 اور جنت کی 3 سال ہے، خاتون یاسمین کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون یاسمین کا شوہر فیض احمد رکشہ ڈرائیور ہے تاہم واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:    اریبہ حبیب شوہر کیساتھ ویڈیو کی وجہ سے تنقید کی زد میں آگئیں