(ویب ڈیسک)اداکارہ علیزے شاہ نے سگریٹ نوشی کی ویڈیوبنا کر اسے وائرل کرنیوالوں کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا ۔
یہ بھی پڑھیں:اریبہ حبیب شوہر کیساتھ ویڈیو کی وجہ سے تنقید کی زد میں آگئیں
تفصیلات کے مطابق اداکارہ علیزے شاہ نے سگریٹ نوشی کی ویڈیو وائرل کرنیوالوں کیخلاف ایف آئی آئی کے سائیبر کرائم ونگ سے رجوع کیا ہے ۔علیزے شاہ نے ویڈیو پھیلانے والوں کیخلا کارروائی کا مطالبہ کیا ۔علیزے شاہ نے حال میں میں اپنے انسٹاگرام پر ایک سٹوری شیئر کی ہے جس ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ سندھ کے سربراہ عمران ریاض اس حوالے سے بات چیت کررہے ہیں ۔عمران ریاض نے بتایا کہ کسی کی اجازت کے بغیر اس کی ویڈیو بنانا اور پھر اسے پھیلادینا ایک سنگین جرم ہے جس کے نتائج سنگین ہوسکتے ہیں۔عمران ریاض نے کہا کہ یہ جرم کرنے والے کو تین سال تک کی سزا یا 10 لاکھ روپے جرمانہ یا یہ دونوں سزائیں ہوسکتی ہیں لہذا احتیاط برتیں۔
واضح رہے کہ حال ہی میں اداکارہ علیزے شاہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ گاڑی میں بیٹھ کر اسموکنگ کررہی تھیں۔ علیزے شاہ کو دیکھ کر لگ رہا تھا کہ یہ ویڈیو ان کے علم میں لائے بغیر یا ان کی اجازت کے بغیر بنائی جارہی ہے بعد ازاں یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں:میک اپ آرٹسٹ کا کمال۔۔۔خود کو شاہ رخ خان بنا دیا