ثاقب نثار پر تنقید۔۔ مریم نواز اور شاہد خاقان کیخلاف توہین عدالت کی اپیل خارج

Jan 01, 2022 | 15:35:PM
اسلام آباد ہاءیکورٹ ، حکم
کیپشن: اسلام آباد ہائیکورٹ ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ثاقب نثار تنقید کے کیس میں اسلام آبادہائیکورٹ نے مریم نواز اور شاہد خاقان کیخلاف توہین عدالت کی اپیل خارج کردی۔ 
یہ بھی پڑھیں:پٹرول پھر مہنگا۔۔تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں نے ملک کا برا حال کر دیا :بلاول
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے چیف جسٹس ثاقب نثار پر تنقید کرنے پر مریم نواز اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے خلاف توہین عدالت کے کیس کی سماعت کی ۔دورکنی بینچ نے چیف جسٹس اطہر من اللہ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے اپیل خارج کی۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ درخواست گزار نہیں بتاسکے کہ کون سے عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہوئی، توہین عدالت کیس عدالت اور توہین کرنے والے کے درمیان ہوتا ہے، کسی کے مطالبے پر توہین عدالت کی کاروائی نہیں کی جاسکتی۔
یہ بھی پڑھیں:کورونا وائرس کے وار جاری ۔۔۔ملک بھر میں مزید 6 افراد جان کی بازی ہار گئے