المناک حادثہ۔۔کھدائی کے دوران پہاڑ سرکنے سے 4 افراد مارے گئے

Jan 01, 2022 | 18:07:PM
 ہریانہ، بھیوانی، کھودائی، پہاڑ
کیپشن:  ہریانہ کے ضلع بھیوانی کے ڈاڈم میں کھودائی کے دوران پہاڑسرکہ ہوا ہے(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی ریاست ہریانہ کے ضلع بھیوانی کے ڈاڈم میں کھودائی کے دوران پہاڑ کا ایک بڑا حصہ سرکنے سے 4لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ2 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں ۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق اس المناک حادثے میں زخمی ہونیوالے افراد کو حصار کے سرکاری ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ ریاست ہریانہ کے وزیر داخلہ انل وج نے حادثہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جائے وقوع پر انتظامیہ کے ذریعہ ریسکیو آپریشن چلایا جارہا ہے ۔ حصار سے فوج کی ایک یونٹ بلائی گئی ہے ۔ ابھی تک چار لوگوں کی موت ہوئی ہے ۔

بھارت کے ایک نجی ؔٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ جہاں پر پیش آیا ، وہاں ایک کان ہے اور اسی کے پاس پہاڑ سے پتھر گرگئے ، جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔ حادثہ کے وقت کان میں لوگ موجود تھے۔ بتایا گیا کہ ریسکیو ٹیم مسلسل لوگوں کو ملبے سے نکالنے کا کام جاری رکھے ہئوے ہے ۔ یہ حادثہ بھیوانی صدر دفتر سے 30 کلو میٹر کی دوری پر پیش آیا ۔ ایک افسر نے بتایا کہ کچھ اور بھی لوگوں کے ملبے میں دبے ہونے کا اندیشہ ہے ۔ ملبے میں چار کھودائی مشین سمیت دیگر گاڑیاں دب گئی ہیں ۔ 
یہ بھی پڑھیں: پٹرول کے بعد عوام پر بجلی بم گرائے جانے کا امکان ، نیپرا میں درخواست دائر