(24 نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقے زلزلے سے لرز اٹھے ، لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہرنکل آئے۔
زلزلے کے جھٹکے چترال ،غذر،صوابی ،بٹگرام ،دیربالا ،شانگلہ ،لویر دیر، ملاکنڈ ڈویژن ،سوات ،مینگورہ اور گردونواح میں بھی محسوس کئے گئے ۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت5 اعشاریہ 3 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 180 کلومیٹر تھی ،زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر تھا۔
یہ بھی پڑھیں: خطرناک وائرس کے حملے تیز۔۔ تعلیمی ادارے پھر بند۔۔ آن لائن کلاسز ہوں گی