تیل کی قیمتیں کب کم ہونگی؟ حماد اظہر نے بڑا بیان دیدیا

Jan 01, 2022 | 20:01:PM

(24 نیوز)وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہاہے کہ کورونا کے باعث عالمی معیشت متاثر ہوئی ہے،حکومت نے ملک کو معاشی طور پر مستحکم رکھنے کیلئے اقدامات کئے ،امید ہے رواں سال عالمی منڈی کا زور ٹوٹے گا تیل کی قیمتیں کم ہوں گی ۔
لاہور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر حماد اظہر کاکہناہے کہ کورونا وبا کی وجہ سے پوری دنیا مہنگائی کی لپیٹ میں ہے،بھارت، امریکا اور یورپ میں بھی مہنگائی ہے، انہوں نے کہاکہ کورونا کے باعث عالمی معیشت متاثر ہوئی ہے،حکومت نے ملک کو معاشی طور پر مستحکم رکھنے کیلئے اقدامات کئے ۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ کورونا کے دوران کہا گیا کہ سب کچھ بند کردو، اگر ایسا کرتے تو آج مہنگائی تین گنازیادہ ہوتی ،ان کاکہناتھا کہ مہنگائی کی لہر آئی تو ہم نے پناہ گاہوں کا جال بچھایا،ہم نے 10 لاکھ روپے تک کے صحت کارڈ تقسیم کئے ۔حماد اظہر نے کہاکہ امید ہے رواں سال عالمی منڈی کا زور ٹوٹے گا تیل کی قیمتیں کم ہوں گی ۔

انہوں نے کہاکہ ایک صاحب لندن سے آئے تو کہا لاک ڈاﺅن لگا دو،اگر ان صاحب کی بات مان لیتے تو زیادہ مہنگائی ہوتی،وفاقی وزیر نے کہاکہ پوری دنیا نے پاکستان کی کورونا پالیسی کو سراہا، سابق حکمران خراب معیشت چھوڑ کر گئے،200 ارب روپے احساس پروگرام کے ذریعے تقسیم کئے،بہتر معاشی پالیسیوں سے کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوا،کورونا کی وجہ سے پوری دنیا میں لہنگائی کی لپیٹ میں ہے ، ہمیں احساس ہے مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے،30 سال لوٹ مار کرنے والے نہیں بتائیں گے کہ پوری دنیا میں مہنگائی ہے،کورونا کے بعد پوری دنیا میں تاریخی مہنگائی رہی۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی سفیر کی جانب پاﺅں۔۔۔ سوشل میڈیا پر طوفان برپا ہو گیا!!

مزیدخبریں