(24 نیوز)پیمرا نے سابق چیئرمین ابصار عالم کو پوری تنخواہ واپس کرنے کی ہدایت کردی ،ابصار عالم نے چیئرمین پیمرا 5 کروڑ3 لاکھ روپے سے زائد رقم تنخواہ لی تھی ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے ابصار عالم کی چیئرمین پیمرا تقرری غیرقانوی قرار دی تھی ،پیمرا نے ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ ہائیکورٹ فیصلے کے تحت ابصار عالم پوری تنخواہ واپس کریں،ابصار عالم کو 5 کروڑ3 لاکھ 66 ہزار روپے پیمرا اکاﺅنٹ میں جمع کرانے کی ہدایت کردی گئی۔
واضح رہے کہ ابصارعالم دسمبر2015 سے دسمبر2017 تک چیئرمین پیمرا کے عہدے پر رہے ،لاہورہائیکورٹ نے ابصار عالم کی تقرری کے نوٹیفکیشن کوکالعدم قراردیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: خطرناک وائرس کے حملے تیز۔۔ تعلیمی ادارے پھر بند۔۔ آن لائن کلاسز ہوں گی