نوازشریف کی وطن واپسی ۔۔۔شاہد خاقان عباسی کھل کر بول پڑے

Jan 01, 2022 | 21:22:PM
نواز شریف، علاج کرا کر، وطن واپس آئیں گے
کیپشن: شاہد خاقان عباسی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ نوازشریف علاج کرا کر ہی وطن واپس آئیں گے، نوازشریف جلد واپس آتے ہیں تو ان کا ذاتی فیصلہ ہوگا۔
شاہد خاقان عباسی نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ لیگی رہنما نواز شریف کی واپسی پر سیاسی بیانات دے دیتے ہیں ،کسی شخص کو ابھی معلوم نہیں نوازشریف کب واپس آئیں گے،نواز شریف علاج کے بغیر وطن واپس نہیں آئیں گے،ان کاکہناتھا کہ نوازشریف کی واپسی پر شخصیات کے بیانات ہیں پارٹی موقف نہیں ، پارٹی موقف ہے کہ نوازشریف علاج کرا کر ہی واپس آئیں گے۔
مسلم لیگ کے رہنما نے کہاکہ پارلیمان میں اتفاق رائے کی بالکل گنجائش ہے،شہبازشریف نے پہلے دن کہا تھا آئیں میثاق جمہوریت کر لیتے ہیں،حکومت نے جب کوئی بات کی بدنیتی پر مبنی تھی، کہنے سے کچھ نہیں ہوتا، اصلاحات چاہتے ہیں تو بیٹھ کر بات کریں ،ماضی میں ہم نے اتفاق رائے سے کئی مرتبہ ترامیم کیں، انہوں نے کہاکہ حکومت کی جانب سے صرف باتیں کی جاتی ہیں ہوتا کچھ نہیں ، پارلیمان میں بحث کرائیں اور مسئلے کا حل نکالیں ، حکومتی رویہ ہی مسائل حل کرنے والا نہیں ہوتا،قومی اسمبلی کی یہ حالت ہے کہ کورم ہی مکمل نہیں ہوتا، قومی اسمبلی میں اپوزیشن ارکان کو بات کرنے نہیں دی جاتی۔

یہ بھی پڑھیں: شراب کے نشے میں دھت لڑکیوں کا بارات میں ڈانس۔۔ ویڈیو وائرل
شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ ٹیکس مکمل ہورہا ہے تو منی بجٹ کیوں پیش کیا جارہا ہے،آئی ایم ایف کی شرائط کو مان کر منی بجٹ اسمبلی میں لایا گیا، آئی ایم ایف نے جو اہداف دیئے ہیں انہیں پورا کرنا ہوگا،ان کاکہناتھا کہ ہماری حکومت ہوتی تو جھوٹ نہ بولتے ، غلط بجٹ نہ بناتے، حکومت حقائق بیان کرے، بجٹ میں کیا خامیاں تھیں سامنے لائے، حکومت نے بجٹ میں جو اہداف رکھے تھے انہیں تو پورا کرنا ہوگا، حکومت نے جعلی بجٹ عوام کے سامنے رکھا جسے آئی ایم ایف نے پکڑ لیا۔انہوں نے کہاکہ کسی سے کیا بات کریں ، آئین پر ہر کسی سے بات کو تیار ہیں آئین توڑ کر ملک نہیں چلایا جا سکتا، آئین کے تحت گفتگو کرتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: خطرناک وائرس کے حملے تیز۔۔ تعلیمی ادارے پھر بند۔۔ آن لائن کلاسز ہوں گی