(24 نیوز)خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے کارروائی کے دوران 1000 کلوسے زائد مردہ مرغیاں برآمد کرکے دکان سیل کردی اور ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے پشاور میں کارروائی کی ، کارروائی کے دوران مردہ مرغیاں برآمد کرلی گئیں ۔فوڈ اتھارٹی کے مطابق باچا خان چوک سے 1000 کلو سے زائد مردہ مرغیاں پکڑی گئیں، مردہ مرغیوں کو ذبح کرکے مارکیٹ میں سپلائی کیا جارہا تھا۔
یاد رہے گذشتہ سال جون میں خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے کارروائی کے دوران 750 کلو سے زائد مردہ اور بیمار مرغیاں برآمد کرکے دکان سیل کردی تھی اور مالکان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تھا۔اس سے قبل پنجاب کے ضلع ساہیوال میں شادی ہالز اور ریسٹورنٹس پر مردہ مرغیاں سپلائی کرنے والا گروہ پکڑا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: یااللہ خیر۔۔۔اسلام آباد سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے