اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ مین آف دا ائیر قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)لاپتہ افراد سے متعلق جرات مندآنہ موقف رکھنے پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ مین آف دا ائیر قرار ۔
تفصیلات کے مطابق"سنٹر فار گورننس ریسرچ" ادارے نے چیف جسٹس اطہر من اللہ کو میں آف دا ائیر قرار دیا ہے۔ سنٹر فار گورنس ریسرچ نے چیف جسٹس کو لاپتہ افراد متعلق اصولی اور جرآت مندانہ موقف اپنانے پر مین آف دا ائیر قرار دیا، سنٹر فار گورنس ریسرچ کے مطابق چیف جسٹس نے قرار دیا لاپتہ افراد کی ذمہ داری ایگزیکٹو اور وفاقی کابینہ پر ہے، ادارے نے مطالبہ کیا ہے کہ جبری گمشدگی سے متعلق فوری قانون سازی کی جائے، نیشنل سیکیورٹی پارلیمانی کمیٹی خود کو قانون سے بالا سمجھنے والے اداروں کے خلاف ایکشن لے۔ سنٹر فار گورننس ریسرچ کا کہنا ہے کہ لاپتہ افراد کا مسئلہ اچھی گورننس کے لئے ٹاپ ایجنڈا کے طور ایڈریس ہونا چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں: دایاں ہاتھ یا بایاں۔۔اناڑی جوڑا ۔۔فوٹوگرافر دوڑا۔۔ ویڈیو ضرور دیکھیں