سال نو کے آغاز پر سروسز ہسپتال میں پہلے بچے کی پیدائش

Jan 01, 2023 | 00:10:AM

(24 نیوز)2023 کے آغاز پر لاہور کے سروسز ہسپتال میں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ۔
تفصیلات کے مطابق اچھرہ کی رہائشی مسز سہیل کے ہاں 2023 کے پہلے بیٹے کی پیدائش 12 بجکر ایک منٹ پر ہوئی ، سال نو میں بیٹے کی پیدائش پر اہلخانہ خوشی سے نہال ہے۔
سال 2022 کا آخری بچہ بھی سروسز ہسپتال میں گلشن راوی کی رہائشی مسز یاسر کے ہاں پیدا ہوا۔

ادھرملتان میں سال 2023 کے آغاز کے ساتھ ہی نجی ہسپتال میں ننھی پری کی آمدہوئی، ننھی پری کی پیدائش پر والدین خوشی سے سرشارہیں، نانا غلام جعفر نے کہاکہ نواسی کی پیدائش پر بہت خوش ہوں،نواسی کی پیدائش کا سن کر سب کو خوشی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ثانیہ مرزا کی نئی پوسٹ نے علیحدگی کی افواہوں کو مزید گرم کر دیا

مزیدخبریں