کراچی، سال نو پر ہوائی فائرنگ ، 13 افراد زخمی 

Jan 01, 2023 | 01:06:AM

(24 نیوز)کراچی میں سال نو پر ہوائی فائرنگ سے 13 افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں مختلف علاقوں میں نئے سال کی آمد پر ہوائی فائرنگ ہوئی،جس کے نتیجے میں 13 افراد زخمی ہوگئے، ذرائع کے مطابق صدر اور گارڈن میں ہوائی فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوئے جبکہ سول ہسپتال کے قریب فائرنگ ایک شخص زخمی ہوا، اس کے علاوہ صدر سن پیٹریک سکول میں 1 ،گارڈن عثمان آباد پنجوانی پلازہ میں ایک، لائٹ ہاؤس ٹھٹی کمپاؤنڈمیں ایک، سول راجہ مینشن میں ایک، حسین آباد 1 ،بورڈ آفس دلپسند 1 بچہ زخمی ہوا۔
ذرائع کے مطابق ناظم آباد پل ایک،لیاقت آباد 4نمبرایک، فائیو سٹار ایک، سول ہسپتال تین،جناح ہسپتال 01،عباسی ہسپتال05زخمی لائے گئے،ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹوٹل تیرہ افراد ہوائی فائرنگ سے زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: سال نو کے آغاز پر سروسز ہسپتال میں پہلے بچے کی پیدائش

مزیدخبریں