سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی ، خیبرپختونخوا بڑی تباہی سے بچ گیا

محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) مردان ریجن اور انٹیلی جنس ایجنسی نے کارروائی کرتے ہوئے دہشتگرد گروپ کے رکن کو گرفتار کر لیا

Jan 01, 2023 | 10:20:AM
سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی ، خیبرپختونخوا بڑی تباہی سے بچ گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) مردان ریجن اور انٹیلی جنس ایجنسی نے کارروائی کرتے ہوئے دہشتگرد گروپ کے رکن کو گرفتار کر لیا۔


ضلع نوشہرہ میں مہاجر کیمپ اکوڑہ خٹک میں  کی گئی مشترکہ کارروائی کے نتیجے میں حافظ گل بہادر کے دہشتگرد گروپ کے رکن عبدالکبیر کو گرفتار کر لیا گیا۔محکمہ سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگرد کا تعلق ضلع چارسدہ سے ہے، گرفتار ملزم کے تحویل سے خود کش جیکٹ اور ہینڈ گرنیڈ برآمد کیا گیا ہے۔

محکمے نے دعویٰ کیا ہے کہ مذکورہ دہشتگرد کی گرفتاری سے خیبر پختونخوا کو  بڑی تباہی سے بچا لیا گیا ہے