نئے سال کے آغاز پر بھی بمباری، ایک شخص ہلاک 20 زخمی

ہ ولادیمیر پیوٹن روس کا مستقبل تباہ کررہا ہے، ان کو دہشتگردی کیلئے کوئی بھی معاف نہیں کرے گا:یوکرینی صدر

Jan 01, 2023 | 10:27:AM
نئے سال کے آغاز پر بھی بمباری، ایک شخص ہلاک 20 زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)نئے سال کی آمد کے موقع پر یوکرین کے دارالحکومت کیف سمیت دیگر شہروں پر روس کی جانب سے بمباری کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک 20 زخمی ہو گئے۔


غیرملکی میڈیا کے مطابق روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے بعد یوکرین پر اب تک کا سب سے بڑا فضائی حملہ کیا ہے جس میں ایک شخص ہلاک جبکہ 20 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

یوکرین نے دعویٰ کیا کہ روس کی جانب سے داغے گئے 20 میں سے 12 میزائلوں کو یوکرینی افواج مار گرانے میں کامیاب رہی ہے۔روسی حملوں کے بعد اپنے ویڈیو بیان میں یوکرین کے صدر ولودو میر  زیلنسکی نے کہا کہ عام شہریوں پر میزائل حملوں سے دنیا میں کوئی بھی روس کو معاف نہیں کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ روس نے ایسٹر اور کرسمس کے بعد نئے سال کی آمد پر بھی شہریوں پر بمباری کی، روس شیطان کے ساتھ ہے۔ولودو میر زیلنسکی کا کہنا تھا کہ ولادیمیر پیوٹن روس کا مستقبل تباہ کررہا ہے، ان کو دہشتگردی کیلئے کوئی بھی معاف نہیں کرے گا۔