پی سی بی کا ڈیپارٹمنٹل کرکٹ بحال کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈیپارٹمنٹل، ریجنل اور ایسوسی ایشنز کرکٹ بحال کرنے کا اعلان کردیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نے کہا کہ 192 کھلاڑیوں کے کنٹریکٹ بحال کر دیے گئے ہیں، ایسوسی ایشن کے تمام پرانے عہدیداروں کو ہائی پرفارمنس سنٹر میں دعوت دی گئی ہے، ایسوسی ایشن کے عہدیداران ہمیں مستقبل کے حوالے سے آگاہ کریں گے۔
یہ بھی پڑھیے: نجم سیٹھی نے پی ٹی آئی ٹرولرز کا پروپیگنڈا بے نقاب کردیا
انہوں نے کہا شاہد آفریدی اور ہارون الرشید سے رابطہ کیا گیا ہے جو وکٹ بنوانے کے لیے کراچی میں موجود ہیں، ہم نے کراچی کے کیوریٹر سے بھی رابطہ کیا ہے۔
نجم سیٹھی کا مزید کہنا تھا کہ چکوال سے کیوریٹر محمد اشرف کو بھی بلایا گیا ہے جو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کیلئے وکٹ تیار کریں گے۔