(فرزانہ صدیق) وفاقی دارالحکومت میں تھانہ آبپارہ کے علاقے سیکٹر جی سکس ون میں نامعلوم ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس سے ایک نوجوان جاں بحق اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔
فائرنگ کے بعد ملزمان باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیے: خیرپور، پریالوں کے علاقے میں 3 افراد اغواء کے بعد قتل
واقعے کی اطلاع ملتے ہی آبپارہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مقتول کی لاش پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال بھیج کر تحقیقات کا آغاز کردیا۔
اطلاعات کے مطابق مقتول نے کچھ عرصہ قبل کورٹ میرج کی تھی۔