فواد چوہدری کا وفاقی حکومت پر طنز

اگر یہ 8 ماہ اور  رہ گئے تو عوام کے تن پر بنیان بھی نہیں رہنے دیں گے:فواد چوہدری

Jan 01, 2023 | 15:01:PM
فواد چوہدری کا وفاقی حکومت پر طنز
کیپشن: وزیر اعظم شہباز شریف اور فواد چوہدری آمنے سامنے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما فواد چوہدری نے موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یہ 8 ماہ اور  رہ گئے تو عوام کے تن پر بنیان بھی نہیں رہنے دیں گے۔

ٹوئٹر پر جاری پیغام میں فواد چوہدری نے وزیراعظم شہباز شریف کے بیان پر  انھیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ  پچھلے سال شہباز شریف نے وعدہ کیا تھا کہ میں کپڑے بیچ کر آٹا سستا کروں گا۔

سابق وفاقی وزیر نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ ہم لوگ سمجھے شہباز شریف اپنے کپڑے بیچنے کی بات کر رہے ہیں، اب آکر پتا چلا شہباز شریف عوام کے کپڑے کی بات کر رہے تھے،  اگر یہ 8 ماہ اور رہ گئے تو عوام کے تن پر بنیان بھی نہیں رہنے دیں گے۔