(24 نیوز)مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وفاقی وزیر سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کی حکومت حکومت جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ نے نہیں بلکہ نیازی کی نفرت میں بنائی گئی ہے۔
لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ عمران خان محسن کش انسان ہیں، جہانگیر ترین اور علیم خان نے ان کے لئے کیا کچھ نہیں کیا،عمران خان پر جس نے احسان کیا اس کو اس نے ڈسا ہے۔
ایازصادق کا کہنا تھا کہ ماضی میں ہمارے خلاف جھوٹے سیاسی مقدمات بنائے گئے، یہ وفاداریاں تبدیل نہ کرسکے کوئی ان کیلئے وعدہ گواہ نہیں بنا، اب وعدہ معاف گواہوں کی لائن لگی ہے، عمران خان چاہتے ہیں کہ این آر او مل جائے اب ایسا نہیں ہوگا، آپ کے خلاف گھیراتنگ ہوتا جارہا ہے۔
ضرور پڑھیں :فواد چوہدری کا وفاقی حکومت پر طنز
رہنما مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ کھل کر کہتا ہوں کہ باجوہ صاحب نے ملک کے ساتھ اچھا نہیں کیا، انہوں نےعمران خان پر احسان کیا لیکن پاکستان کے ساتھ اچھا نہیں کیا، 2018 میں باجوہ صاحب کے کہنے پر ایم پی ایز اور ایم این ایز توڑے گئے، آزاد امیدواروں کو جہانگیر ترین کی جہاز میں لاکر عمران خان کو دیا گیا۔
ایاز صادق نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کی حکومت جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ نے نہیں بلکہ عمران خان نیازی کی نفرت میں بنائی گئی ہے۔ الیکشن وقت پر ہوں گے، عمران خان کے پاس آئندہ انتخابات میں بیساکھیاں نہیں ہوں گی۔