(ویب ڈیسک)وفاقی حکومت نے صارفین کو چینی، آٹا اورگھی پر مزید ٹارگٹڈ سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر صارفین کو چینی، آٹا اور گھی پر ٹارگٹڈ سبسڈی دینے کا فیصلہ ہے، اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بے نظیر انکم اسپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ مستحقین کو یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا 40 روپے فی کلو جب کہ گھی 300 روپے فی کلو دستیاب ہوگا۔حکام یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کا کہناہے کہ بی آئی ایس پی کے علاوہ دیگر صارفین کو بھی شاختی کارڈ کی بنیاد پرنسبتا کم سبسڈی ملے گی۔
ضرور پڑھیں :بھارتی صحافی رعنا ایوب نے امریکا میں فاشسٹ مودی کی دھجیاں اڑا کر رکھ دیں
نوٹیفکیشن کے مطابق عام صارفین کو آٹا 64.80 روپے فی کلو فراہم کیا جائے گا، جب کہ عام صارفین کیلئے گھی کی قیمت 375 روپے کلو مقرر کی گئی ہے۔یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کے نظرثانی شدہ نرخوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے، جس کے تحت بی آئی ایس پی صارفین کیلئے چینی 70 روپے فی کلو اور دیگر عوام کے لئے چینی 89 روپے فی کلو دستیاب ہوگی۔
حکام یوٹیلیٹی اسٹورزکارپوریشن کا کہنا ہے کہ چینی کا مارکیٹ ریٹ 100 روپے کلو ہے، اور یوٹیلیٹی اسٹورز کو چینی ساڑھے 88 روپے کلو میں پڑ رہی ہے، جب کہ اس سے پہلے چینی کی قیمت خرید 69 روپے 59 پیسے تھی۔
نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ چینی پر سبسڈی میں نظرثانی ای سی سی کی ہدایت پر کی گئی ہے، اور نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے کر دیا گیا ہے۔