گورنر پنجاب سے گورنر سندھ کی ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی گورنر ہاؤ س لاہور میں ملاقات،ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال،بین الصوبائی ہم آہنگی اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہنا تھا کہ اتحادی حکومت کی کوششوں سے ملک میں معاشی استحکام آنا شروع ہو گیا ہے ،ہم آہنگی کے فروغ کیلئے گورنر سندھ کی کوشش لائق تحسین ہے ، کامران خان ٹیسوری کا کہنا تھا کہ دونوں صوبے ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
علاوہ ازیں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے حضرت داتا گنج بخش کے مزار پر شکرانے کی حاضری دی ،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ داتا دربار پر جو قلبی سکون ملا اسے الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا، داتا دربار پر پاکستان صوبے شہر کے لئے دعا کی،میرا شہر کراچی جسے غریب سمجھ کر کوئی منہ نہیں لگا رہا،روشنیوں کا شہر معیشت کا حب کو نظر لگ گئی ہے،ملک میں معاشی استحکام آئے کراچی میں گیس پانی بجلی نہیں ہے وہ دستیاب ہوں ،لاہور سے دلی لگاؤ ہے جس نے لاہور نہیں دیکھا اس نے کچھ نہیں دیکھا،نئے سال کا پہلا دن پرانا سال پریشانی میں گزرا، ایم کیو ایم پاکستان میں دوبارہ شمولیت کی تو دعا کی تھی تو گورنر کا منصب ملا، اگر آج بھی ایک دوسرے سے ایمانداری سے چیزوں کو آگے لے کر نہیں جائیں گے منظر نامہ سامنے ہے۔