(24نیوز)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے میں آٹا بلیک میلرز کے خلاف ایکشن لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں آٹے کے سٹالز قائم کئے ہیں، روزانہ ساڑے 3 لاکھ بیگز دیئے جاتے ہیں۔
سیہون کے علاقے بھان سعید آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 10 کلو والے آٹے کے بیگز سٹالز پر موجود ہیں، جہاں جہاں آٹا بلیک میں فروخت ہوگا وہاں ایکشن لیں گے۔
مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ سندھ میں دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات 15 جنوری کو ہی ہوں گے،عوام کےمسائل حل کرنے دن رات کام جاری رہے گا۔