گجرات اور منڈی بہاﺅالدین پر 200 ارب خرچ کئے جا رہے ہیں، جاوید لطیف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وفاقی وزیر جاوید لطیف نے کہاہے کہ چودھری اپنی سیٹوں کو بچانے کیلئے صرف گجرات اور منڈی بہاؤالدین میں دو سو ارب روپے خرچ کر رہے ہیں،دو اضلاع پر خرچ کی گئی صرف آدھی رقم سے ادویات آٹا چینی اور دوسری چیزیں سستی ہوسکتی تھی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرجاوید لطیف نے شیخوپورہ میں مختلف علاقوں کو گیس کی سپلائی اور سیوریج سسٹم کے کاموں کا افتتاح کردیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہاکہ شیخوپورہ کے عوام کو پی ٹی آئی دور حکومت میں مسلم لیگ ن کو ووٹ دینے کی سزا دی گئی، شیخوپورہ کے ترقیاتی منصوبوں کے نام پر صرف لوٹ مار کی گئی،ماسواے مسلم لیگ ن کے دور حکومت منصوبوں کے علاوہ شیخوپورہ میں کوئی نیا منصوبہ نظر نہیں آئے گا،آج شیخوپورہ سے تعلق رکھنے صوبائی وزیر قانون لوٹ مار کا سربراہ بنا ہوا ہے ۔
وفاقی وزیر کاکہناتھا کہ پنجاب میں کرسی کو بچانے کیلئے جو پیسہ خرچ کیا گیا اس سے چار ڈویژن میں ترقیاتی کام ہوسکتے تھے ،چودھری اپنی سیٹوں کو بچانے کیلئے صرف گجرات اور منڈی بہاؤالدین میں دو سو ارب روپے خرچ کر رہے ہیں،دو اضلاع پر خرچ کی گئی صرف آدھی رقم سے ادویات آٹا چینی اور دوسری چیزیں سستی ہوسکتی تھی ،مہنگائی پر قابو پانا صوبوں کا کام ہے۔
انہوں نے کہاکہ خود کو صادق اور امین کہلوانے والا کرپشن کنگ بن چکا ہے ،دنیا میں صادق اور امین کے الفاظ صرف نبی پیغمبروںولیوں کیلئے ہیں ،ریاست مدینہ کے دعویدار کی آے روز بے حیائی مبنی آڈیو ویڈیو سامنے آرہی ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کاامکان