(24نیوز)اوکاڑہ کے علاقے گارڈن ٹاؤن سے 5 سالہ بچے کے مبینہ اغوا کا معاملہ، ملزموں نے چھری سے گردن کاٹ کر بچے کو موت کے گھاٹ اتار دیا، مقتول حسن کی لاش پولیس نے راجباہ سے برآمد کر لی۔
ڈی پی اواوکاڑہ فرقان بلال کا کہنا ہے کہ دونوں ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا ہے ،ایک ملزم مقتول کا پڑوسی جبکہ دوسرا ملزم ارشاد خالد ٹاون کا رہائشی ہے، بچے کی لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے،مقتول کے اہل خانہ کو ہر صورت انصاف دلوائیں گے۔