سال 2024،چیف جسٹس ہائیکورٹ سمیت 17ججز ریٹائرہوجائیں گے

Jan 01, 2024 | 10:08:AM

(ملک اشرف) سال 2024،چیف جسٹس ہائیکورٹ محمدامیربھٹی سمیت 17ججز ریٹائرہوجائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق  رجسٹرار لاہورہائیکورٹ شیخ خالد بشیرسمیت 15 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز  بھی  ریٹائرہونے والے ججز میں شامل ہیں۔

چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی 7 مارچ کو ریٹائر ہوں گے،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شکیل احمد 11 نومبر،رجسٹرار لاہورہائیکورٹ، ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج شیخ خالد بشیر 2 اپریل،رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ سیشن جج سردارطاہر صابر 17 مئی،ممبر پنجاب سروس ٹرییونل سیشن جج شاکر حسین 29 فروری،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لیہ سجاد احمد 4 مارچ اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ٹوبہ ٹیک سنگھ عبدالرحمان 14 مارچ  کو ریٹائر ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان میں نئے سال 2024 کا کہیں سادگی اور کہیں آتش بازی کا استقبال

اس کے علاوہ  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گجرات حامد حسین 14 اپریل،جج صارف عدالت سرگودھا ،سیشن جج شہباز احمد یکم مئی،سیشن جج راولپنڈی ملک مشتاق احمد اوجلہ 31 مئی،جج بینکنگ کورٹ فیصل آباد ارشد محمود 25 اگست ،اینڈ سیشن جج گوجرانوالہ سجاد حسین سندھڑ 31 اگست،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بھکر محمد اسلم بھٹی 31 اگست ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مشتاق الہٰی29 اکتوبر،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جھنگ محمد ساجد علی 31 اکتوبر ،حج بینکنگ کورٹ لاہور سیشن جج غلام مرتضی ٰ30 نومبر اور  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فیصل آباد محمدجاوید الحسن چشتی 31 دسمبر کو ریٹائر ہوں گے۔

مزیدخبریں