شہر لاہور سردی کی لپیٹ میں 

Jan 01, 2024 | 10:24:AM

(فاطمہ عارف) شہر لاہور میں ٹھنڈی ہواؤں کا سلسلہ جاری ٹھنڈی ہوا چلنے سے خنکی اور سردی کا احساس بڑھ گیا۔ خشک سردی سے شہریوں کی معمولات زندگی بھی متاثر ہونے لگی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 14 ڈگری تک جاسکتا ہے جبکہ  شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 99 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے

دوسری جانب عالمی فضائی آلودگی کی درجہ بندی میں لاہور 10ویں نمبر پر آگیا ہے۔ شہر میں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح175ریکارڈ کی گئی ہے۔ یوایس قونصلیٹ میں آلودگی کی شرح216ریکارڈ، فیز8ڈی ایچ اے میں آلودگی کی شرح216ریکارڈ، کینٹ پولو گراؤنڈ میں آلودگی کی شرح207ریکارڈ، ایچی سن کالج کے اطراف آلودگی کی شرح100ریکارڈ، شاہراہ قائداعظم میں آلودگی کی شرح174ریکارڈ، فدا حسین ہاؤس میں آلودگی کی شرح 183 ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری ،مسجد اقصیٰ کے سابق امام شیخ یوسف شہید

ماہرین کی شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کی ہدایت کر رہے ہیں ۔ماہرین  کا کہنا ہے کہ شہری گھر سے نکلتے وقت ماسک کا استعمال یقینی بنائیں اورشہری غیر ضروری سفر سے پرہیز کریں۔

مزیدخبریں