اسٹیٹ بینک کا اعلانِ تعطیل

Jan 01, 2024 | 11:30:AM
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے یکم جنوری 2024ء کو بینک تعطیل کے موقع پر پبلک ڈیلنگ کیلئے بند رکھنے کا اعلان کر دیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے یکم جنوری 2024ء کو بینک تعطیل کے موقع پر پبلک ڈیلنگ کیلئے بند رکھنے کا اعلان کر دیا۔

اسٹیٹ نینک  کے مطابق تمام بینک، ترقیاتی مالی ادارے، مائکروفنانس بینک آج لین دین کے لئے بند ہیں لیکن بینکوں، ترقیاتی مالی اداروں، مائکروفنانس بینکوں کے تمام ملازمین حسبِ معمول دفتر میں حاضر ہوں گے۔

دوسری جانب فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک مارکیٹ بھی بینک تعطیل کی وجہ سے بند رہیں گے۔

مزید پڑھیں: خدا کے لئے مجھے ووٹ دیں،آزاد امیدوار این اے 133 کا ووٹ مانگنے کا انوکھا انداز، ویڈیو وائرل

واضح رہے کہ نئے سال کے آغاز کے پہلے روز ملک بھر کے بینک بند رہتے ہیں اور وہ اپنے صارفین کے ششماہی کھاتوں کی رپورٹ مرتب کرتے ہیں، تمام بینکس میں عوامی لین دین ضرور بند ہوتی مگر آپریشنل کام جاری رہتے ہیں۔