سردیوں کی سوغات "بلوچی فرائیڈ فش"کھائیں ،مزے اڑائیں

Jan 01, 2024 | 12:51:PM

(ویب ڈیسک) بلوچستان کی ثقافت قدیم دور سے جدید دور میں بھی مشہور ہے۔یہاں کے کھانے بھی دنیا بھر میں مشہور ہیں،سردیوں میں بلوچی فرائیڈ فش ایک اہم سوغات ہے۔

کئی ممالک میں بلوچستان کے کھانےجیسے کہ سجی ،بلوچی لگن گوشت، بلوچی بیسنی فش کڑی اور بلوچی پلاؤ سمیت دیگر کھانے بڑے ذوق اور شوق سے کھائے جاتے ہیں۔

لیکن ان کی سردیوں کی اہم سوغات  بلوچی فرائیڈ فش بھی ہے اور آج ہم آپ کو وہی بنانا سکھائیں گے۔

اجزاء:
بلوچی تکہ مصالحہ تیار کریں:

ثابت دھنیا پسا ہوا 1 اور ½ چمچ

لال مرچ پسی ہوئی 1 اور ½ چمچ

زیرہ بھنا اور پسا ہوا آدھا چمچ

چاٹ مصالحہ آدھا چمچ

کالی مرچ پاؤڈر 1 چائے کا چمچ

گرم مصالحہ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ

کراہی مصالحہ 1 اور ½ چمچ

قصوری میتھی (خشک میتھی کے پتے) 1 اور ½ چائے کا چمچ

بلوچی فرائیڈ فش تیار کریں:

بغیرکانٹے والی مچھلی 750 گرام (کٹی ہوئی)

ہلدی پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ

میدہ 1 اور ½ چمچ

نمک آدھا چائے کا چمچ یا حسب ذائقہ

تلنے کے لیے تیل

ہری مرچ 7-8 کٹے ہوئے

لہسن کٹا ہوا 2-3 چمچ

لیموں کا رس 2-3 چمچ

ادرک 1

ہرا دھنیا کٹا ہوا 1-2 چمچ

ترکیب:
بلوچی تکہ مصالحہ تیار کریں:

ایک جار میں دھنیا، لال مرچ پسی ہوئی، زیرہ، چاٹ مسالہ، کالی مرچ پاؤڈر، گرم مسالہ پاؤڈر، کراہی مصالحہ ، خشک میتھی کے پتے ڈال کر ڈھکن بند کر کے اچھی طرح ہلائیں اور  بلوچی تکا مسالہ تیار کر لیں۔

بلوچی فرائیڈ فش تیار کریں:

ایک پیالے میں مچھلی، ہلدی پاؤڈر، میدہ، نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور 10 منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔ایک کڑاہی میں کوکنگ آئل گرم کریں، strainer رکھیں اور اس میں ہری مرچیں اور لہسن ڈال کر درمیانی آنچ پر ہلکا سنہری ہونے تک فرائی کریں اور ایک طرف رکھ دیں۔

اسی تیل میں مچھلی کو ہلکی آنچ پر سنہری ہونے تک (2-3 منٹ) فرائی کریں۔

ایک پیالے میں تلی ہوئی مچھلی، تیار بلوچی تکہ مصالحہ ، تلی ہوئی ہری مرچ اور لہسن، لیموں کا رس، ادرک، تازہ دھنیا، ڈھک کر 5 منٹ کے لیے چھوڑ دیں اور  اپنی بلوچی فش کا مزہ اٹھائے۔

مزیدخبریں