(ملک اشرف) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے این اے 103 سے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے خلاف الیکشن ٹریبونل میں اپیل دائر کر دی گئی۔
سابق وزیراعظم نوازشریف کے کاغذات کی منظوری کیخلاف اپیل پاکستان عوامی محاذ کے سربراہ اشتیاق احمد ایڈووکیٹ نے دائر کی۔
درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نوازشریف کو سپریم کورٹ نے تاحیات نااہل قرار دیا ہے۔ نوازشریف الیکشن لڑنے کے اہل نہیں، ریٹرننگ افسر نے حقائق کے برعکس نوازشریف کے کاغذات منظور کئے۔
درخواست گزار کا استدعا کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نوازشریف کے کاغذات نامزدگی مسترد کر کے نااہل قرار دیا جائے۔
مزید پڑھیں: اسرائیل کی نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی غزہ پر بمباری، 100 فلسطینی شہید
دوسری جانب رجسٹرار الیکشن اپیلٹ ٹربیونل نے اپیل پر اعتراض عائد کردیا۔ ریٹرنگ افسر کا کاغذات نامزدگی منظور کرنے کا فیصلہ نہ ہونے پر اپیل واپس کردی گئی۔رجسٹرار آفس الیکشن ٹربیونل کا کہنا تھا کہ ریٹرننگ افسر کے فیصلے کے بعد ہی الیکشن اپیل دائر ہوسکتی ہے۔