ایس ایچ سٹی مظفر گڑھ نے جمشید دستی کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیدیا

Jan 01, 2024 | 18:57:PM

(24 نیوز)تحریک انصاف کے رہنما جمشید دستی کی جانب سے سنگین الزامات پر پولیس کا موقف بھی سامنے آ گیا، ایس ایچ او سٹی مظفر گڑھ خرم ریاض نے جمشید دستی کے الزامات کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دے دیا۔
ایس ایچ او تھانہ سٹی مظفر گڑھ کاکہناتھا کہ جمشید دستی کی رہائش گاہ پر کسی قسم کا ریڈ نہیں کیا گیا اور نہ ہی انکی فیملی کو ہراساں کیا گیا، جمشید دستی کی اہلیہ نے ہفتے کو اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جس کے دوران نہ انکوہراساں کیا گیا ہے نہ ہی انکی طرف سے کوئی ہراسمنٹ کی درخواست آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جعلی قرار

مزیدخبریں