بلوچ مظاہرین کے احتجاج کے حق کو تسلیم کرتے ہیں، دہشتگردی کو نہیں ،نگران وزیراعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کاکہنا ہے کہ ہم بلوچ مظاہرین کے احتجاج کے حق کو تسلیم کرتے ہیں، لواحقین کے دہشتگردی کے حق کو تسلیم نہیں کرتے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انوارالحق کاکڑ نے کہاکہ احتجاج سب کا حق ہے مگرقانون کے دائرے میں ہونا چاہئے،مسلح تنظیمیں پاکستان توڑنے کیلئے سازش کر رہی ہیں،مسلح تنظیمیں 3 سے5 ہزار بندے مارچکی ہیں،کیا مسلح تنظیموں کو قتل عام کا لائسنس دے دیں؟
ان کاکہناتھا کہ90ہزارآدمی قتل ہوچکے ہیں 9 کو بھی سزا نہیں ہوئی، بلوچستان میں علیحدگی پسندوں سے سوال کریں تو گولی ماردیتے ہیں، عدالتوں کے طعنے مجھے نہ دیئے جائیں، ریاست کا جھگڑا بلوچوں سے نہیں دہشت گردوں سے ہے۔
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ بھی محسن سپیڈ کے معترف نکلے، کہاکہ جب بھی لاہور آتاہوں محسن نقوی کی سپیڈ دیکھ کر رشک آتا ہے، کاروبار کے فروغ کیلئے پنجاب حکومت کے اقدامات قابل تعریف ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جعلی قرار