(بابرشہزادترک)حکومت کی تمام کوششیں رائیگاں ہو گئیں،عالمی ادارہ صحت نے پاکستان پر سفری پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے،پولیو کے باعث سفری پابندیوں میں 3 ماہ کی توسیع کر دی گئی۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کو پولیو کے عالمی پھیلاؤ کے حوالے سے بدستور خطرہ قراردیا گیا ہے،ڈبلیو ایچ او ایمرجنسی کمیٹی برائے پولیو نے پابندیوں میں توسیع کی سفارش کی۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈبلیو ایچ او ہنگامی پولیو کمیٹی کا 37 واں اجلاس 12 دسمبر کو ہوا، اجلاس میں دنیا میں پولیو کے پھیلاو¿ اور اس کے تدارک کے اقدامات پر غور کیا گیا،اجلاس میں پاکستان، افغانستان، مصر، کینیا، موریطانیہ، نائجیریا، زمبابوے میں پولیو صورتحال، متاثرہ ممالک کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: جمشید دستی کے سنگین الزامات پر پولیس کا موقف بھی سامنے آ گیا