45 برس چرچ کیلیے وقف کرنے والے پادری نے اسلام قبول کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) آسٹریلیا کے ایک انتہائی معزز پادری گولڈ ڈیوڈ اپنی زندگی کے 45 سال چرچ کے نام کرنے کے بعد اسلام قبول کرلیا۔
مسلم ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق نومسلم گولڈ ڈیوڈ نے اپنا مسلم نام عبدالرحمٰن رکھا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گولڈ ڈیوڈ نے آسٹریلوی عیسائی برادری میں ایک معتبرپادری کی حیثیت سے مقام حاصل کیا۔انہوں نے ساڑھے چار دہائیوں تک چرچ کی خدمت کی اور نوجوان مسیحی انہیں ایک ہمہ جہت شخصیت کے طور پر دیکھتے تھے۔ گولڈ ڈیوڈز کے اسلام قبول کرنے کی خبر نے بہت سے لوگوں کو حیران کر دیا۔
ڈیوڈ نے پورے دل سے اسلام کی تعلیمات کو قبول کیا جبکہ اس انتخاب کی مخصوص وجوہات اس رپورٹ میں واضح نہیں ہیں نا ہی انہوں نے مسلمان ہونے سے متعلق ان محرکات پر تاحال کوئی بات کی ہے۔