نوبل انعام یافتہ بنگلادیشی ماہر معیشت محمد یونس کو 6 ماہ قیدکی سزا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بنگلہ دیش کے ماہر معیشت اور نوبل انعام یافتہ پروفیسر محمد یونس کو 6 ماہ قید کی سزا سنادی گئی۔
ڈھاکا کی لیبر کورٹ نے83 سالہ معروف بینکار محمد یونس کو لیبر قوانین کی خلاف ورزی کے الزام میں سزا سنائی، ان پر الزام ہے کہ وہ اپنی کمپنی میں ورکرز ویلفیئر فنڈ بنانے میں ناکام رہے، محمد یونس اور ان کے تینوں ساتھیوں پر 25 ہزار ٹکا کا جرمانہ بھی کیا گیا ہے۔
محمد یونس اور ساتھیوں نے درخواست ضمانت دائرکی جو کہ منظور کرلی گئی، عدالت نے مجرمان کو 5 ہزار ٹکا کے عوض ایک ماہ کی ضمانت دے دی۔
سزا کے خلاف محمد یونس نے ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کیا ہے، محمد یونس کے حامیوں نے سزا کو سیاسی محرک قرار دیا ہے،پروفیسر یونس کے وکلاکا کہنا ہے کہ انہیں لیبر قوانین کی خلاف ورزیوں اور مبینہ بدعنوانی کے 100 سے زائد دیگر الزامات کا سامنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو ابتک کا بڑا جھٹکا،اہم ترین رہنما گنڈا پور نے بڑی سیاسی مخالف پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی